انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کے 5آسان طریقے جن سے آپ ماہانہ ہزاروں ڈالر کما سکتے ہیں

انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کے 5آسان طریقے
جن سے آپ ماہانہ ہزاروں ڈالر کما سکتے ہیں

لکھیں اور کمائیں ! اپنا بلاگ شروع کریں
جی ہاں انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کا سب سے اچھا اور آسان طریقہ یہی ہے کہ آپ اپنا بلاگ یا ویب سائیٹ شروع کریں جس پر آپ روزانہ نئی نئی پوسٹ لگائیں ۔ بلاگ کسی بھی قسم پر بنا سکتے ہیں جس پر آپ مختلف قسم کے آرٹیکلز پوسٹ کریں گے اُن آرٹیکلز کو لوگ پڑھنے آئیں گے اور آپ پیسے کمائیں گے ۔
اب آپ سوچ رہے ہونگے کہ آرٹیکلز پڑھنے آنے والے لوگوں سے ہمیں کیسے کمائی ہوگی تو بتاتا ہوں کمائی ایسے ہوگی کہ آپ بلاگ بنائیں گے جس پر آپ مختلف قسم کی انفارمیشن لوگوں کیساتھ ایک پوسٹ کی شکل میں شیئر کریں گے اور آپ کے بلاگ پر کسی بھی ایڈ نیٹ ورک کے آپ ایڈ لگائیں گے جیسے کہ گوگل ایڈسینس ہوگیا ، میڈیا ڈاٹ نیٹ ، پوپ ایڈز یا ایڈنو اس طرح کی کسی بھی کمپنی سے آپ اپنے بلاگ یا ویب سائیٹ کیلئے پبلشر اکاؤنٹ منظور کروائیں گے پھر جب اکاؤنٹ منظور ہوجائے گا تو آپ اُن کے ایڈز اپنے بلاگ پر لگائیں گے ۔
تو جب آپ اشتہار اپنے بلاگ پر لگا چکے ہونگے تو آپ کے بلاگ پر آنے والے لوگ جب اُن اشتہار پر کلک کریں یا اُن کو ویسے ہی دیکھیں گے تو آپ کو ارننگ ہوگی ۔یہاں پر ایک چیز اور واضح کردوں کہ زیادہ اور اچھی ارننگ اشتہار پر کلک ہونے سے ہوتی ہے ۔تو اب آپ سوچ رہے ہونگے کہ لوگوں سے اشتہار پر کلک کیسے کروائیں تو اس کیلئے آپ پریشان نہ ہوں جب بھی کوئی بندہ آپ کے بلاگ کو وزٹ کرنے آتا ہے تو گوگل اُس بندے کے مطابق اُس کو اشتہار دیکھاتا ہے جوکہ وہ اپنے براؤزر پر سرچ کرتا ہے اُس کے مطابق گوگل والے اُس کو اشتہار دیکھاتے ہیں جس سے لوگ اُن اشتہار پر کلک کردیتے ہیں اور آپ کو ارننگ ہوجاتی ہے ۔
تو اگر آپ بھی انٹرنیٹ سے پیسے کمانا چاہتے ہیں تو میں آپ کو یہی مشورہ دونگا کہ آج ہی اپنا بلاگ شروع کریں اور انٹرنیٹ سے پیسے کمائیں ۔
اب بات آتی ہے کہ بلاگ کیسے بنائیں تو اس کیلئے آپ کو پہلے سیکھنا پڑے گا کہ بلاگ کیسے بناتے ہیں ۔بلاگ بنانے کیلئے آپ بلاگر جوکہ گوگل کی ہی فری سروس ہے اُس کو بھی استعمال کرسکتے ہیں یا پھر ورڈپریس پر بھی بلاگ بنا سکتے ہیں بلاگر پر آپ فری بھی بلاگ بنا سکتے ہیں آپ کا ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہونا لیکن اُس میں پھر ایک بات ہے کہ لوگوں پر اچھا اثر نہیں پڑتا کیونکہ اُس میں بلاگر والے اپنی فری ڈومین آپ کو دیتے ہیں جس کے ساتھ بلاگ سپوٹ ڈاٹ کام لگا ہوتا ہے تو اس کیلئے پھر آپ کیا کریں کہ بلاگر پر اپنا بلاگ بنا کر اُس کیساتھ ایک .Com ڈومین لگا دیں ۔
ورڈپریس پر بلاگ بنانے کیلئے پھر آپ کو ڈومین اور ہوسٹنگ خریدنی پڑے گی جس کیلئے آپ کو تھوڑے سے پیسے خرچ کرنے پڑیں گے لیکن ایک فائدہ ہے کہ ورڈپریس پر بلاگ بنانے کیلئے آپ کو کافی فیچرز مل جاتے ہیں یعنی ورڈپریس کے اندر کسی قسم کا بھی بلاگ بنا لیں آپ کو پلگ ان مل جاتے ہیں تو اس میں آپ کو کسی قسم کی کوڈنگ وغیرہ کی بھی ضرورت نہیں پڑتی ہے۔
تو اگر تو آپ سیکھنا چاہتے ہیں تو فری میں بلاگر کو استعمال کریں اُس پر سیکھیں جب سیکھ جائیں تو پھر ورڈ پریس پر ایک اچھا اور پروفیشنل بلاگ بنائیں اور انٹرنیٹ سے پیسے کمائیں ۔ اب بات آتی ہے کہ پیسے کتنے کما سکتے ہیں تو دیکھیں پیسے کمانے پر آئیں تو 10ہزار سے لیکر 1لاکھ تک بھی کما سکتے ہیں یا پھر اس سے بھی زیادہ ، اور اگر نہ کمائی ہو تو بالکل زیرو ہے ۔
اب آپ کے ذہن میں ضرور سوال آ رہا ہوگا کہ کمائے ہوئے پیسے کیسے ملتے ہیں تو دیکھیں آن لائن آمدنی مختلف طریقوں سے پاکستان میں لے سکتے ہیں جیسا کہ گوگل ایڈسینس کی ہی بات کریں تو گوگل ایڈسینس آپ کی ارننگ آپ کو ویسٹرن یونین کے ذریعے دیتا ہے پاکستان میں تو اس کیلئے آپ کا پاکستانی شناختی کارڈ کا ہونا ضروری ہے ۔

ویڈیو بنائیں اور پیسے کمائیں ! اپنا یوٹیوب چینل شروع کریں ۔

ویسے تو اب پوری دنیا میں یہ چیز عام ہوچکی ہے تقریباً بچہ بچہ جانتا ہے کہ یوٹیوب سے پیسے کمائے جاتے ہیں تو کیسے کمائے جاتے ہیں جن لوگوں کو نہیں پتہ اُن کو بتائے دیتا ہوں کہ یہ حقیقت ہے کہ آپ ویڈیو بناکر یوٹیوب پر اپلوڈ کرتے ہیں جس سے آپ لاکھوں روپے کما سکتے ہیں وہ کیسے تو چلو پھر شروع کرتے ہیں وہ ایسے کہ سب سے پہلے آپ کو ایک عدد Gmailآئی ڈی کی ضرورت ہوتی ہے اُس سے آپ یوٹیوب پر اپنا بالکل فری میں ایک چینل بناتے ہیں (چینل کیسے بنتا ہے یا اُس کو کیسے چلاتے ہیں اس کیلئے آپ نیچے دیا گیا میرا مکمل فری کورس دیکھ سکتے ہیں ) چینل بنانے کے بعد آپ اپنی ویڈیوز بناتے ہیں یہاں پر ایک چیز آپ کو بتاتا جاؤں کہ پہلے ہوتا تھا کہ آپ کسی بھی ویڈیو کو ایڈیٹنگ وغیرہ کرکے استعمال کرکے پیسے کما سکتے تھے لیکن اب ایسا ممکن نہیں ہے اب آپ کو اپنی خود کی بنائی ہوئی ویڈیوز ہی اپلوڈ کرنی پڑتی ہیں تبھی جاکر آپ کو ارننگ ہوتی ہے ۔
اچھا جی یوٹیوب پر بہت سے نئے آنے والے لوگ سمجھتے ہیں کہ اب یوٹیوب سے پیسے کمانا بہت ہی مشکل کام ہے کیونکہ اب یوٹیوب پر ارننگ شروع کروانے کیلئے پہلے ایک چھوٹا سا امتحان پاس کرنا پڑتا ہے امتحان کیا ہے وہ یہ کہ یوٹیوب کی نئی پالیسی کے مطابق اب اُس بندے کی مونیٹائیزیشن آن ہوتی ہے جس کے چینل پر 4000گھنٹے کا واچ ٹائم اور 1000سبسکرائبرز ہوتے ہیں پھر چینل یوٹیوب والے چیک کرتے ہیں اگر تو آپ کا کام بالکل ٹھیک ہوتا ہے اُن کی پالیسی کے مطابق تو آپ کی مونیٹائیزیشن شروع کردی جاتی ہے ، اور یہ ٹارگٹ جو ہے یہ یوٹیوب والوں کی طرف سے ہے کہ ایک سال کے عرصہ کے اندر مکمل ہونا چاہیے یعنی یوٹیوب والے آپ کے چینل کو جب چیک کرتے ہیں تو وہ موجودہ دن سے ایک سال پیچھے تک دیکھتے ہیں کہ کیا واقع اس نے یہ ٹارگٹ ایک سال کے اندر مکمل کیا ہے ۔
تو اب یہاں پر ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ ایک سال تو بہت لمبا عرصہ ہے تو کیا ہمارا چینل اب ایک سال بعد مونیٹائیزڈ ہوگا تو بالکل بھی ایسا نہیں ہے اگر آپ یوٹیوب کا ٹارگٹ ایک ماہ میں یا دو سے تین ماہ میں بھی مکمل کرلیتے ہیں تو آپ مونیٹائیزیشن کیلئے اپلائی کرسکتے ہیں اگر آپ کا کام اچھا ہوا تو یوٹیوب والے آپ کی مونیٹائیزیشن شروع کردیتے ہیں ۔
تو مرحلہ آتا ہے کہ پیسے کیسے کمائیں گے جب آپ کی مونیٹائیزیشن آن ہوجاتی ہے تو اس کے ساتھ آپ جب چینل بنا رہے ہوتے ہیں تو آپ نے پیسے کمانے کیلئے اُن کے ارننگ دینے والے پلیٹ فارم یعنی گوگل ایڈسینس کا اکاؤنٹ بھی بنانا ہوتا ہے تو آپ کو ارننگ گوگل ایڈسینس سے ہوگی ۔گوگل ایڈسینس کا جب آپ اکاؤنٹ بناتے ہیں تو جب آپ کی ارننگ شروع ہوتی ہے اور آپ کے ایڈسینس کے اکاؤنٹ میں جیسے ہی 10ڈالر ہوتے ہیں گوگل ایڈسینس کی طرف سے ایک پِن آتی ہے آپ کے ایڈریس کو ویریفائی کرنے کیلئے جو کہ آپ کے گھر کہ ایڈریس پر آتی ہے جو آپ نے اپنے ایڈسینس اکاؤنٹ بناتے وقت دیا ہوتا ہے جب پِن آپ کو مل جاتی ہے تو آپ وہ پِن اپنے ایڈسینس اکاؤنٹ میں لگاتے ہیں جس سے آپ کا ایڈسینس ویریفائی ہوجاتا ہے تو پھر آپ کی ارننگ آپ کو ملتی رہتی ہے ۔
یعنی آپ ویڈیوز بنا کر اپلوڈ کرتے ہیں تو یوٹیوب والے آپ کی اُن ویڈیوز پر اپنے مختلف ایڈورٹائزر کے اشتہار دیکھاتی ہے جس سے آپ کو ارننگ ہوتی ہے ۔
اب تو آپ کے ذہن میں ایک اور بھی سوال نے جنم لے لیا ہوگا کہ یوٹیوب والے ہمیں ارننگ کیوں دیتے ہیں وہ اس لیئے کہ جس ویڈیو پر وہ اشتہار دیکھا رہے ہیں اُس ویڈیو کے مالک آپ ہیں چونکہ وہ ویڈیو آپ کی ہے تو یوٹیوب آپ کی پراپرٹی یعنی آپ کی ویڈیو پر چلنے والے اشتہارات کے آپ کو پیسے دیتا ہے کیونکہ یوٹیوب نے اُس اشتہار چلانے کے پیسے لئے ہوتے ہیں لوگوں سے ۔
اب آتے ہیں کہ ارننگ ہمیں ملتی کب ہے اور کیسے ملتی ہے تو ہر ماہ کی 21تاریخ تو گوگل ایڈسینس آپ کی کمائی ہوئی رقم دیتا ہے ایک ای میل آتی ہے آپ کو جس ای میل پر آپ نے اپنا گوگل ایڈسینس کا اکاؤنٹ بنایا ہوتا ہے اُس ای میل میں ایک MTCN نمبر ہوتا ہے جس کو آپ کسی بھی ویسٹرن یونین والے کو دیکھا کر اپنے پیسے لے سکتے ہیں اس کیلئے آپ کا اپنا شناختی کارڈ کا ہونا ضروری ہے ۔
روکیں ذرا ! ایک بہت ہی اہم چیز تو آپ کو بتانی ہے کہ گوگل ایڈسینس کم سے کم 100ڈالر ہونے پر آپ کو پیسے دیتا ہے وہ چاہیں تو آپ ایک ماہ میں کر لیں چاہیں تو آپ دو ماہ میں یا چھ ماہ میں کریں جب آپ 100ڈالر مکمل کریں گے تب جاکر آپ کو ارننگ ملتی ہے ۔
اُمید کرتا ہوں کہ آپ کو مکمل سمجھ لگ گئی ہوگی اگر تو نہیں لگی تو یوٹیوب پر سرچ کرسکتے ہیں ۔

لکھیں اور کمائیں ! اپنی eBook پبلش کریں
جی یہ بھی بہت ہی اچھا طریقہ ہے انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کا بہت سے لوگ اس سے لاکھوں روپے کما رہے ہیں eBookآپ کسی بھی موضوع پر لکھ سکتے ہیں اور اُس کو آپ آن لائن ہی مختلف ویب سائیٹس پر فروخت کر سکتے ہیں جس سے آپ اچھی خاصی آمدنی حاصل کرسکتے ہیں ۔
وہ کیسے وہ اس طرح کہ جب آپ اپنی eBook لکھ لیتے ہیں تو پھر اُس کو مشہور سائیٹس پر سیل کرنے کیلئے اپلوڈ کرتے ہیں جیسے کہ Amazon ہوگیا یا Kindle ان سائیٹس پر آپ اپنی eBook کو پبلش کردیتے ہیں تو جب وہاں پر کوئی بھی بندہ آکر وہ بک خریدے گا تو آپ کو اس سے ارننگ ہوگی ۔
اب یہ بک صرف ڈیجیٹل ہوتی ہے یعنی سافٹ کاپی PDFفارمیٹ میں تو اس کام میں آپ کی صرف ایک ہی مرتبہ محنت لگتی ہے اور آپ اس سے لائف ٹائم تک آمدنی حاصل کرسکتے ہیں ۔
اب بات آتی ہے کہ ہم eBook لکھیں کس موضوع پر تو میں آپ کو یہی مشورہ دونگا کہ دیکھیں موضوع تو بہت سارے ہیں لیکن آپ کوئی ایسی eBook کو پبلش کریں جس سے لوگوں کی کوئی نہ کوئی پرابلم حل ہو یعنی مثال کے طور پر انٹرنیٹ پر ارننگ کے حوالے سے Fiverr پر آج کل کا مسئلہ ہے کہ آرڈر نہیں ملتا تو آپ ایک عمدہ قسم کی eBook لکھیں جس میں فائیور پر آرڈر لینے کے طریقے بتائیں تو اس طرح سے آپ لوگوں کی مشکلات کو حل کرنے پر eBooksلکھتے جائیں اور کماتے جائیں ۔
چلیں اب آپ سوچ رہے ہونگے کہ eBook تو لکھ لی اب پبلش کیسے کریں تو اس کیلئے آپ یوٹیوب پر جاکر سرچ کریں آپ کو بے شمار ویڈیوز مل جائیں گی ۔

کمیشن پر کام کریں ! ایفیلیٹ مارکیٹنگ
جی یہ والا طریقہ تو بہت ہی کمال کا ہے اس میں تو آپ کو لاکھوں روپے کما سکتے ہیں وہ کیسے چلئے دیکھتے ہیں کیسے کماسکتے ہیں ۔ یہ ایک کمیشن والا کام ہے یعنی ہم نے مختلف لوگوں کی مختلف اشیاء کو فروخت کروانا ہوتا ہے جس کا وہ ہمیں کمیشن دیتے ہیں اور اس کام کو ایفیلیٹ مارکیٹنگ کہتے ہیں انٹرنیٹ کی دنیامیں ۔
تو ہم کیسے کمائیں ؟ ایفیلیٹ مارکیٹنگ کی آفرز بے شمار کمپنیاں دے رہی ہوتی ہیں جیسا کہ ایمازون ، کلک بنک ، اور بھی بے شمار کمپنیاں ہیں جن میں ویب ہوسٹنگ والے ہوگئے ، یا آن لائن شاپنگ سائیٹس وہ ایک پروگرام رکھتے ہیں ایفیلیٹ مارکیٹنگ کا کہ کوئی بھی بندہ اگر پیسے کمانا چاہتا ہے بغیر کچھ انویسٹ کئے تو ہمارے پروگرام کو جوائن کرے اور ہماری پروڈکٹس کو پروموٹ کرے جب کوئی پروڈکٹ آپ کی پروموشن کی وجہ سے فروخت ہوگی تو آپ کو کمیشن ملتا ہے ۔
یہ تو بہت ہی آسان کام ہے اب پروڈکٹس کو پروموٹ کیسے کرنا ہے یہ بھی دیکھ لیتے ہیں تو پروڈکٹس کو آپ مختلف طریقوں سے پروموٹ کرسکتے ہیں اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے ، اپنے بلاگ کے ذریعے ، اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے ۔
اب ایک اور سوال ذہن میں آگیا ہوگا کہ اُن کو کیسے پتہ چلتا ہے کہ یہ پروڈکٹس ہماری وجہ سے فروخت ہوئی ہے تو جب آپ ایفیلیٹ مارکیٹنگ کیلئے اکاؤنٹ بناتے ہیں تو آپ کو اُن سائیٹس کی طرف سے ایک یونیک قسم کا لنک ملتا ہے جس لنک کو آپ لوگوں کیساتھ شیئر کرتے ہیں اپنے مختلف طریقوں کو استعمال کرکے تو جو کوئی بھی آپ کے اُس لنک پر کلک کرکے جاکر کوئی بھی چیز خریدتا ہے تو آپ کو اُس کا کمیشن ملتا ہے تو اس طرح سے آپ ایفیلیٹ مارکیٹنگ کرکے اچھی خاصی آمدنی حاصل کرسکتے ہیں ۔
اس کے بارے میں کچھ بنیادی طریقہ کار اور کچھ سائیٹس پر میں نے ایک چھوٹا سا کورس بنایا ہے جس کو دیکھنے کیلئے نیچے دیئے گئے بٹن پر کلک کرکے آپ کورس دیکھ سکتے ہیں ۔

اپنی سکلز سیل کریں اور کمائیں ! فری لانسنگ
فری لانسنگ بھی ایک بہت بڑی انڈسٹری بن چکی ہے اس میں آپ کو کرنا کیا ہوتا ہے جو بھی آپ کے پاس سکلز ہوتی ہیں وہ آپ لوگوں کو اپنی سکلز کے مطابق اپنی سروس دیتے ہیں یعنی کہ آپ اگر گرافکس ڈیزائینر ہیں تو آپ لوگوں کو اُن کی مرضی کے مطابق مختلف ڈیزائن بناکردیتے ہیں جس سے آپ پیسے لیتے ہیں ۔اسی طرح آپ ویب ڈویلپر ہیں ، ویڈیو ایڈیٹر ہیں یا جو بھی آپ کے پاس سکلز ہیں آپ اپنی اُن سکلز کو استعمال کرتے ہوئے فری لانسنگ کے ذریعے پیسے کماتے ہیں ۔
فری لانسنگ میں آپ اپنی مرضی سے کام کرتے ہیں یعنی کہ آپ کسی کے غلام نہیں ہوتے آپ اپنی پوری آزادی سے اپنی مرضی کے مالک خود ہوتے ہیں جب آپ کام کرنا چاہیں کریں جب نہیں نہ کریں یہی اس فیلڈ کا سب سے اچھا فائدہ ہے ۔
تو ہمیں کونسی ویب سائیٹ پر کام کرنا چاہیے ؟ دیکھیں ویسے تو بے شمار سائیٹس ہیں لیکن جو سب سے زیادہ مشہور اور زیادہ چلنے والی سائیٹس ہیں اُن میں سے تین آپ کیساتھ شیئر کرتا ہوں ۔
Freelancer.com
upwork.com
fiverr.com
تو میں آپ کو Fiverr.com کا ہی بولونگا کیونکہ اس پر آپ چھوٹے چھوٹے کام کرکے ماہانہ ہزاروں روپے کما سکتے ہیں یعنی اس پر کم سے کم 5ڈالر کا آرڈر ہوتا ہے اور اس سے زیادہ ہزار ڈالر تک کا بھی ہوتا ہے تو کام کی نوعیت کے مطابق آپ کما سکتے ہیں ۔تو اس پر کام کرنا کیسے ہے اس کیلئے نیچے دیئے گئے سرخ رنگ کے بٹن پر کلک کرکے Fiverr کا مکمل کورس آپ دیکھ سکتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں