ایک ایسی کرسی جس کو حاصل کرنے میں 8 سال لگ گئے

اسلا م و علیکم !

دوستو! میں آپ کو اپنی زندگی میں ہونے والے بالکل سچے واقعات کے بارے میں آگاہی دے رہا ہوں تاکہ آپ کو کچھ سیکھنے کو مل سکے کہ میں نے کیسے اپنے حالات کو تبدیل کیا اور کیا وجوہات تھیں جن کی بنا پر میں نے اپنی زندگی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ لیا!

بات 8 سال پہلے کی ہے کہ میں ایک دن اپنے ایک سابقہ باس کی کرسی پر بیٹھ گیا اور دل میں سوچ رہا تھا کہ میں بھی ایک دن کمپیوٹر کو استعمال کرنے کیلئے بالکل ایسی ہی کرسی لوںگا ابھی کرسی پر بیٹھ کر سوچ ہی رہا تھاکہ اوپر سے میرا باس بھی آگیا اُس نے جیسے ہی دیکھا کہ میں اُس کی کرسی پر بیٹھا ہوا ہوں تو وہ آگ بگولہ ہوگیا اُس نے ایک منٹ میں میری بے عزتی کردی میں نے اپنی غلطی کو تسلیم کیا اور اُن سے معافی مانگ کر وہ ملازمت چھوڑ دی اور اُس دن میں نے یہ اِرادہ کیا کہ جو مرضی ہوجائے میں نے اس طرح کی کرسی لینی ہے .

پھر کیا تھا دوستو! میں نے محنت شروع کردی لیکن محنت غلط رُخ پر شروع کی بار بار کام بدلتا تھا کہ شاید اب کی بار میں امیر بن جائوں لیکن ہر بار منہ کی کھانی پڑی اور ناکام ہوا !

شاید آپ کو سُن کر تعجب ہوگا کہ میرے گھر میں واحد میں تھا جس نے اپنا کاروبار کرنے کی بار بار کوشش کی اور ہر بار پیسے گنوا کر ناکام ہوا ہوں . لیکن ایسا بھی نہیں کہ میں نے اپنا کام کرنے کا اِرادہ منسوخ کردیا تھا .

میں نے اگر ایک کام میں ناکام ہوتا تھا تو پھر کچھ عرصہ ملازمت کرکے کچھ پیسے اکھٹے کرتا تھا اور اپنا کام شروع کرتا تھا جس میں اکثر اوقات مجھے نقصان ہی ہوتا آیا ہے .

میرا آخری کاروبار میں نے کپڑے کا شروع کیا تھا لیکن اُس میں بھی ناکامی ہی ملی پھر میں سمجھ گیا کہ یہ جو کام میں کر رہا ہوں اُن تمام کاموں میں میرا خود کا کوئی تجربہ بھی نہیں ہے جس کی وجہ سے مجھے بار بار ناکامی ملتی ہے .

خیر میں نے اپنے اندر کی سکلز (ہنر) کو پہچانا اور آن لائن فیلڈ کا آغاز کیا جس میں شروع شروع میں ناکامی ملی لیکن اس بار میں نے اس ناکامی کو اپنا ہتھیار بنا لیا اور میں نے اپنے آپ سے ایک بات کی کہ چاہے جو مرضی ہوجائے اس کام میں تو میں کامیاب ہوکر ہی رہونگا چاہے مجھے جتنا عرصہ بھی کام کرنا پڑا خیر آن لائن فیلڈ میں الحمد اللہ کامیابی ملنی شروع ہوئی 14 ماہ بعد میری پہلی آن لائن ارننگ آئی تھی 120 ڈالرز تو میں نے پھر اپنے اس کام میں مزید اور محنت کرنا شروع کردی .

ہوسکتا ہے کہ آپ یقین نہ کریں لیکن حقیقت یہ ہی ہے کہ پچھلے 3 سال سے مسلسل میں رات 3 بجے تک کام کرتا ہوں دن میں ابھی تک ملازمت کرتا ہوں اور رات 9 سے لیکر 3 بجے تک آن لائن کام کرتا ہوں .


پہلے پہل تو بہت تھوڑی ارننگ تھی لیکن آج 2019 میں الحمد اللہ بہت شکر گزار ہوں اللہ کا اور اپنے اُستادوں کا جن سے کام سیکھ کر میں آن لائن ارننگ میں کامیاب ہوا ہوں جس میں سب سے پہلا کریڈٹ تیمورپردیسی صاحب کو جاتا ہے اور اُس کے بعد شعیب منظور بھائی کو جاتا ہے .

آخر کار میں نے جو اپنے آپ سے وعدہ کیا تھا کہ میں نے بالکل ایسی کرسی لینی ہے تو وہ 31دسمبر 2018 کو لے لی اور میں نے یہ تب کیا جب میں نے اپنے آپ سے وعدہ کیا کہ یہ کام کرنا ہے میں نے جو مرضی ہوجائے تو میں نے وہ کام کر لیا .

اب یہ پوسٹ آپ لوگوں کیساتھ شیئر کرنے کا مقصد بس اتنا ہی ہے کہ آپ زندگی میں اُس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتے جب تک آپ کی زندگی میں کوئی مقصد نہ ہو .

جس دن آپ اپنی زندگی میں اپنا کوئی مقصد بنا لیں گے کہ فلاں چیز یا فلاں رُتبہ میں نے حاصل کرنا ہے اُسی دن سمجھ لیں کہ آپ نے کامیابی کی طرف اپنا پہلا قدم بڑھا دیا ہے .

بغیر مقصد کے زندگی تو یقین کریں ایسی ہی ہے جیسے زندہ لاش زمین پر چل پھر رہی ہو .

آخر میں میرا آن لائن ارننگ میں آنے والے تمام اُن دوستوں کو پیغام ہے کہ دیکھیں آن لائن ارننگ ہے سچ میں ہوتی ہے لیکن میرے دوستو! آن لائن ارننگ کا پہلا سبق ہوتا ہے صبر اگر آپ صبر کرنا سیکھ جاتے ہیں تو اللہ آپ کو ضرور کامیاب کرے گا . آن لائن ارننگ کا دوسرا سبق ہے ریگولر (باقاعدگی) یعنی مستقل مزاجی اگر آپ مستقل مزاجی کیساتھ کام کرتے رہیں گے تو بھی آپ کی کامیابی یقینی ہے .

تو پریشان مت ہوں انٹرنیٹ ایک سمندر ہے اس میں سے جتنا چاہیں پیسہ نکال سکتے ہیں لیکن پیسہ وہی نکال سکتے ہیں جو اس سمندر میں کود پڑتے ہیں اور اپنے تیرنے کا سازو سامان یعنی اپنی سکلز ساتھ لیکر آتے ہیں .

تو اگر آپ انٹرنیٹ سے ارننگ کرنا چاہتے ہیں تو میرا آپ کو مشورہ ہے کہ سکلز سیکھ لیں ، گرافکس ڈیزائینر ، ویب ڈویلپر، موبائل ایپ ڈویلپر ، ویڈیو ایڈیٹر ، اس طرح کی سکلز سیکھ لیں یقین کریں آپ کی سوچ سے بھی زیادہ پیسہ ہے آن لائن فیلڈ میں .

اُمید کرتا ہوں آپ کو آج کی اس پوسٹ سے کچھ نہ کچھ ضرور سیکھنے کو ملا ہوگا تو اگر آپ کو یہ پوسٹ اچھی لگی ہے تو اس کو اپنے دوستوں کیساتھ زیادہ سے زیادہ شیئر کریں .

3 تبصرے “ایک ایسی کرسی جس کو حاصل کرنے میں 8 سال لگ گئے

  1. سر گریٹ! بہت خوب ہے جی۔۔۔ زبردست جی ۔۔۔اللہ پاک سے دعا گو! ہوں کہ اللہ پاک اور بھی علم اور عمل دے۔تیمورپردیسی ،آزاد چائیوالا، اس لسٹ میں آپکو بھی شامل کرتا ہوں کہ آپ لوگ انٹرنیٹ پر بہترین ٹیچر ہوں اللہ پاک صحت و تندرستی عطا فرمائے۔اٰمین

اپنا تبصرہ بھیجیں