زندگی بدل دینے والے پرس کی کہانی !

زندگی میں موٹیویشن کسی بھی چیز سے مل سکتی ہے اور آج میں آپ کو ایک ایسی ہی سچی کہانی بتانے جا رہا ہوں کہ کیسے ایک پرس کی وجہ سے زندگی نے ایک نیا موڑ لے لیا !
یہ کہانی میری سچی کہانی ہے اور اس میں آپ کو بتائوں گا کہ کیسے میں نے اپنی زندگی کو بدلا ہے !

آج سے 2 سال پہلے کی بات ہے جب میں اپنے سابقہ باس کو پرس نکالتے دیکھتا تھا جیسا کہ نیچے تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں

اسی طرح کا جب باس پرس نکالتا تھا تو ویسے تو مجھے کوئی شوق نہیں تھاپرس رکھنے کا لیکن پھر بھی جب اس میں ہزار ہزار والے نوٹ اور کریڈٹ کارڈز وغیرہ دیکھتا تھاتو دل میں ایک بے قراری سی لگ جاتی تھی کہ پہلی تو بات یہ کہ پرس رکھنا ہی نہیں اور اگر رکھا بھی تو ٹھیک ایسا ہی پرس لینا ہے ، اور تب لینا ہے جب کم سے کم 10 ہزار ہزار والے نوٹ ہر وقت میرے پاس ہوئے جو کہ میں اس میں رکھ سکوں .

پھر کیا روز روز جب نظر پڑتی تھی پرس پر بے قراری اور ستانے لگی (ایسا نہیں کہ میری نظر اُس کی کے پیسوں پر تھی) بلکہ یہ سوچتا تھاکہ آخر کیوں نہیں ایسا پرس رکھ سکتا میں کیوں نہیں میں اس میں پیسے رکھ سکتا تو پھر کیا دل نے ہی جواب دےدیا کہ نا کر کاکا جو تو سوچ رہا ہے وہ ابھی تیری اوقات سے زیادہ ہے کیونکہ گھر کرایہ کا تھا، بچے اور جتنی تنخواہ تھی اُس میں تو مر کر ماہانہ گھر کے اخراجات بڑی مشکل سے پورے ہوتے ہیں .

دماغ نے کام کرنا ہے بند کردیا سُن سا ہوگیا 4 دن تک سوچتا رہا کہ اس تنخواہ میں تو میں اپنے بچوں کی خوشیاں بھی پوری نہیں کرپاتا تو اپنی خواہش کو کیسے پورا کرونگا . پھر کیا لگا پڑھنے کتابیں ، ویڈیوز دیکھنے کہ امیر کیسے بنا جا سکتا ہے انٹرنیٹ پر سرچ لگاتا کہ امیر کیسے بنا جاسکتا ہے تو پھر جا کر پتا چلا کہ کاکا نوکری سے تو صرف 2 وقت کی روٹی کو ہی پورا کیا جاسکتا ہے کوئی اپنا کاروبار کریں پھر جاکر آپ امیر ہوسکتے ہیں تو پھر کیا اپنی سیلری سے پیسے بچانے شروع کردیے تھوڑے سے پیسے جوڑ کر کپڑوں کا کاروبار شروع کردیا اپنے چھوٹے بھائی کیساتھ خیر وہ کام بھی نہ چلا کیونکہ وہ چھوٹا تھااور اس کو اتنا علم بھی نہیں تھاکہ کاروبار کو کیسے چلاتے ہیں اُس میں تقریبآ 2 لاکھ روپے کا نقصان کرکے بیٹھ گیا .




نوکری میری چل رہی تھی اس لئے مجھے کوئی پریشانی نہیں ہوئی پھر انٹرنیٹ پر مزید سرچ لگائی تو مجھے نومبر 2016 میں تیمور پردیسی کا یوٹیوب چینل ملا جس میں اُن کا یوٹیوب سے پیسے کمانے کا فری کورس دیکھا سمجھ لگ گئی کہ اب یہ اچھا طریقہ ہے پیسے کمانے کا اور اس کیلئے نہ تو جیب سے پیسے لگانے ہیں اور نہ ہی نوکری چھوڑنے کی ضرورت ہے تو دسمبر 2016 میں نیٹ ورک مارکیٹنگ گرو کے نام سے چینل شروع کردیا . مائک خریدنے کے پیسے بھی نہیں تھے میرے پاس تو آواز موبائل پر ریکارڈ کرتا تھا اور ویڈیو کمپیوٹر سکرین ریکارڈ کرتا تھا پھر اُن کو ایڈیٹنگ کے زریعے جوڑ دیتا تھا آہستہ آہستہ ویڈیو ڈالتا رہا اور یہی سمجھا کہ میری کمیٹی ہے اور 1 سال بعد نکلنی ہے اُس وقت یوٹیوب کا 10 ہزار ویووز کرنے کا ٹارگٹ تھا پھر جا کر مونیٹائیزیشن آن ہوتی تھی وہ ٹارگٹ پورا ہوا اور ٹھیک 14 ماہ بعد یوٹیوب سے پہلی کمائی 120 ڈالرز آئی جس پر دل بہت خوش ہوا.

یوٹیوب پر پورا 1 سال میں ساری ساری رات جاگ کر ویڈیوز دیکھتا تھامختلف چینلز کی پھر اپنی ویڈیوز ریکارڈ کرتا تھا میری بیوی مجھے اکثر رات 3 سے 4 بجے اُٹھ کر کہتی تھی کہ سو جا لیکن میں کہتا تھاکہ نہیں میں نے اپنے بچوں کو آگ سے باہر نکالنا ہے کیونکہ میں جس جگہ پر رہتا تھا وہاں پر میرے پاس کرایہ پر ایک ہی کمرہ تھا جس میں ہم کھانا بھی بناتے تھے کپڑے بھی دھوتے تھے اور گھر کا سارا سامان جب گرمی میں کمرے میں چولہا جلتا تھا تو میں تو بے شک سارا دن باہر اپنی نوکری پر ہوتا تھا لیکن دل میں ایک ہی سوچ ہوتی تھی کہ میرے بچے کیا سوچتے ہونگے کہ ہمارا باپ آخر کب ہمیں اس آگ سے باہر نکالے گا . ساری ساری رات اسی لیئے جاگتا انٹرنیٹ پر کام کرتا اور دن میں نوکری کرتا تھا وہ اس لئے کہ میں نے اپنے بچوں کو اس آگ سے باہر نکالنا ہے …!

آخر کار وہی ہوا 2018 میں انٹرنیٹ سے آمدنی تنخواہ جتنی آنی شروع ہوئی تو سب سے پہلا کام اپنا مکان تبدیل کیا اور اپنے بچوں کو اُس آگ سے چھٹکارہ دلایا .

اپنا پرس والا خواب پھر بھی ادھورا تھا اب سوچتا تھا کہ پرس اُس دن ہی لونگا جب انٹرنیٹ سے ارننگ تنخواہ سے ڈبل آنی شروع ہوئی تو پھر کیا اللہ نے کرم کردیا آج میں نے وہ اپنا خواب پورا کیا پرس کی ویسے تو کوئی اتنی زیادہ قیمت نہیں تھی لیکن ایک سوچ تھی کہ تب ہی لونگا جب کھلے پیسے ہوئے اُس میں رکھنے کیلئے کھلے سے مرادگھر کے اخراجات کے علاوہ ہر وقت کم سے کم 10 ہزار جیب میں رکھنے کیلئے ہوا تب ہی پرس لونگا تو آج 28 دسبمر 2018 کو میں نے اپنا یہ خواب بھی پورا کیا اور یہ تب ہوا جب میں نے کچھ کردیکھانے کا مشن بنایا اپنی زندگی کو تبدیل کرنے کا سوچا .

انٹرنیٹ سے ارننگ کامیابی کا سب سے پہلے تو اپنے اللہ کا شکر گزار ہوں اس کے بعد میں تیمور پردیسی کو کریڈٹ دیتا ہوں جنہوں نے یوٹیوب سے ارننگ کرنے کا کورس اپنے یوٹیوب چینل پر بنا کردیا جس سے میں نے آن لائن کام کا آغاز کیا اس کے بعد میں شعیب منظور کو کریڈٹ دیتا ہوں جنہوں سے میں نے ویب ڈویلپمنٹ کا کورس سیکھا اور پہلے ہی ماہ ایک لاکھ روپے کمائے .




تو اس طرح سے صرف ایک پرس نے میری زندگی کا رُخ بدل دیا ایسا نہیں ہے کہ میں نے نوکری چھوڑ دی ہو نوکری تو میں آج بھی کررہا ہوں انٹرنیٹ سے الحمد اللہ اپنی سیلری سے زیادہ کما لیتا ہوں لیکن پھر بھی نوکری کرتا ہوں اور انٹرنیٹ کا کام پارٹ ٹائم کرتا ہوں .

تو نئے آنے والے تمام دوستوں ، بہنوں سے میری گزارش یہی ہے کہ آپ تب تک کسی بھی کام میں کامیاب نہیں ہوسکتے جب تک آپ خود اپنے آپ کو بدلنے کیلئے نہیں تیار ہوتے جب تک آپ کا کوئی ایسا خواب نہ ہو جو پورا ہونے تک آپ کو نیند نا آئے جب بھی آپ اپنے اُس خواب کے بارے میں سوچیں تو آپ کے رونگٹے کھڑے ہو جانیں .

انٹرنیٹ سے ارننگ ضرور ہے لاکھوں روپے کما سکتے ہیں آپ لیکن سب سے پہلی بات جوکہ اپنے پلے سے باندھ کررکھ لیں کہ کم سے کم ایک سال آپ کو صبر کرکے مسلسل کام کرنا ہے اور یہ سوچنا ہے کہ آپ کو پیسے کوئی نہیں ملنے والے اس دوران آپ کی ارننگ شروع ہوجائے گی لیکن آپ نے اپنا ذہن یہی رکھنا ہے کہ ایک سال تک میں نے بغیر پیسوں کہ کام کرنا ہے تو یقین کریں کہ ایک سال بعد آپ انٹرنیٹ سے اچھی خاصی ارننگ کررہے ہونگے .

3 تبصرے “زندگی بدل دینے والے پرس کی کہانی !

  1. Sir Mara pass b mic nhe ha ma b apki tra video bna rha hon
    Koi sasta 500 rupees ma mic Mill jata ha Kia
    Asa to record karna say bohat mahnat lagti ha
    Ma Kar rha hon mahnat
    ALHAMDULIALLAH itni earning ki ha k an mic 400 sa 500 Wala la skoon
    Kia itna Paisa ka Mill jata ha

اپنا تبصرہ بھیجیں