کامیاب کاروبار کیسے شروع کریں

کامیاب کاروبار کیسے شروع کریں

اگر آپ اپنا خود کا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں تو میں آپ کو بتاتا ہوں کہ ایک کامیاب کاروبار کیسے شروع کرنا چاہیے اس کیلئے میں آپ کو 16پوائنٹس بتانے جارہا ہوں ان پوائنٹس کواستعمال کرکے آپ ایک کامیاب کاروبار شروع کرسکتے ہیں۔
کوئی بھی کاروبار شروع کرنے سے پہلے ہمیں اس کے طریقے ضرور پتا کرلینے چاہیے، ایسا کرنے سے آپ کے کاروبار میں فیل (ناکام) ہونے کے چانس بہت کم ہوجاتے ہیں۔
ویسے تو کسی بھی کاروبار کو شروع کرنے سے پہلے اُس کے بارے میں اچھا علم اور پیسے کی طاقت ہونا ضروری ہے، پر ساتھ میں اور بھی کئی باتیں ہوتی ہیں جو آپ کو پتا ہونی ضروری ہیں۔
کاروبار کو شروع کرنے پر کافی کتابیں بھی آپ کو مارکیٹ سے مل جائیں گی اور اس کیلئے سب سے اچھا کورس BBAاور MBAہے جس کے کرنے سے آپ ایک کامیاب کاروبار شروع کرسکتے ہیں۔
لیکن اگر آپ کوئی کورس یا کتابیں نہیں پڑھ سکتے یا آپ کے پاس اب کورس کرنے کا وقت نہیں ہے تو کوئی بات نہیں میں آپ کے سامنے کاروبار شروع کرنے کی کچھ ٹپس بیان کرنے جارہا ہوں جو آپ کو اپنا کاروبار شروع کرنے میں کافی مدد دے سکتی ہیں۔



window.adsbygoogle ||

[]).push({});

 کاروبار (Business)آئیڈیا تلاش کریں

کاروبار شروع کرنے سے پہلے آپ کے پاس ایک اچھا اور مددگار آئیڈیا ہونا ضروری ہے، اس کیلئے آپ کو جس جس میں Interest ہے اُنہیں ایک پیپر پر لکھیں اور پھر اُن سب میں سے اپنے Interestکی بنیاد پر دیکھیں کہ کونسا آئیڈیا Uniqueہے۔
جب کوئی اچھا سا آئیڈیا آپ کو مل جاتا ہے تب اس آئیڈیا پر چل رہی کمپنیوں کا جائزہ کریں۔ دیکھیں کہ آپ اُن سے بہتر کیسے کرسکتے ہو۔ آپ اس آئیڈیا میں نئی تبدیلی لاسکتے ہو۔ آپ اس آئیڈیا میں کیا نیا کرسکتے ہیں کہ لوگ آپ کہ کاروبار کر حصہ بن سکیں۔

۔ اس آئیڈیا پر مقابلہ (Competition)دیکھیں

جو بھی آئیڈیا (Idea) اپنے چُنا (Select)کیا ہے پہلے اُس کا Competition (مقابلہ) دیکھ لینا کافی ضروری ہے۔ زیادہ تر کاروبار شروع ہونے کے کچھ مہینے بعد ہی بند ہوجاتے ہیں کیونکہ اُن کا مارکیٹ میں Competition(مقابلہ) بہت زیادہ ہوتا ہے۔
زیادہ Competitionہونے کی وجہ سے آپ کو اپنا آئیڈیا بدلنا بھی پڑ سکتا ہے۔یا پھر آپ اپنے اُس آئیڈیا میں کوئی میجر تبدیلی ڈال دیں جو کہ آپ کے Competatorنہیں کررہے ہیں۔

۔ کاروباری (Business)پلان بنائیے

چاہے کاروبار ہو یا کوئی بھی کام، پلاننگ ہر کام اور کاروبار میں چاہیے۔ چھوٹے سے چھوٹا یا بڑے سے بڑا کاروبار، ہر کاروبار کی پہلے اچھے سے پلاننگ ہونا کافی ضروری ہے۔
جب آپ کا ایک کوئی بھی آئیڈیا فکس ہوجائے تو اب اُس کی پلاننگ آپ کو اچھے سے کرنی ہوگی۔ پلاننگ میں جیسے آپ کو کتنے لوگوں کی ضرورت ہوگی، کتنے پیسوں کی ضرورت ہوگی وغیرہ۔

نئے لوگ کتنے آرہے ہیں

اپنے بزنس آئیڈیا پر دیکھیں کہ اس کاروبار میں کتنے نئے لوگ آرہے ہیں۔ جیسے آپ ایک اس فیلڈ میں نئے ہو تو آپ ہی کی طرح اور کتنے نئے بزنس مین اس کاروبار کو شروع کررہے ہیں۔

۔ بائیر پاور (Buyer Power)

آپ کو یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ اگر آپ کوئی بھی کاروبار شروع کرتے ہیں اس میں پاور آپ کی زیادہ ہوگی یا آپ کے خریدار کی، یعنی آپ کی زیادہ چلے گی یا آپ کے گاہک کی۔
جیسے مان لو اگر آپ اپنے کاروبار میں وہ چیز دے رہے ہو جو آپ کے پورے شہر میں کوئی دوسرا نہیں دے رہا ہے تو ظاہر ہے آپ گاہک سے زیادہ آپ کی بارگینینگ پاور ہوگی۔
وہی دوسری طرف اگر آپ جیسے دوسرے بڑے کاروبار ہیں اور آپ سے اچھی سروس، اچھی کوالٹی دیتے ہیں تو آپ کے کاروبار کے لئے آپ کی کم اور آپ کے گاہک کی بارگینینگ پاور زیادہ ہوگی۔

۔ سپلائر بارگینینگ پاور (Supplier Bargaining Power)

بائیر (خریدار) کی بارگینینگ پاور کے ساتھ میں آپ کو سپلائر کی بارگینینگ پاور کا بھی جائزہ کرنا ہوگا۔ جب سپلائر کے سامنے آپ کی زیادہ چلے گی تو اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنے مطابق سٹاک کی مانگ کرسکتے ہو، بلکہ اگر آپ کے سپلائر کے پاس آپ سے بھی بڑے بڑے کاروباری حضرات جڑے تو پھر تو ضروری ہے کہ وہ سپلائر آپ کی نہیں سُنے گا۔

۔ پیسوں کا انتظام (Finance Planning)

جب آپ کے آئیڈیا پر پوری پلاننگ ہوجاتی ہے، یعنی اب تک آپ نے صرف اپنے خیالات میں پورا سوچ لیا ہے کہ آپ کو کیا کرنا ہے، کیسے کرنا ہے تو اب آتا ہے اُس پر پیسے لگا کر حقیقت میں بدلنے کا کام۔
پیسے کے لئے لون (Loan)لے سکتے ہیں، کچھ پیسے اپنے دوستوں اور اپنی سیونگ (بچت) سے انتظام کرکے اپنے کاروبار میں پیسہ لگا سکتے ہیں۔
اگر آپ کا آئیڈیا مضبوط اور لمبے عرصے تک چلنے والا ہے اور آپ کے پاس رقم کم ہے تو پھر آپ اپنے کاروبار کو شروع کرنے میں ایک Investorکو شامل کرسکتے ہیں۔جو آپ کے کاروبار پر پیسہ لگائے گا۔

 صبر کا دامن تھامے رکھیں

جی ہاں کاروبار کرنے کیلئے آپ کو صبر کا دامن مضبوطی سے تھام کر رکھنا ہوگا، کیونکہ کوئی بھی کاروبار شروع کرتے ساتھ ہی چلنے نہیں لگ پڑتا، جب بھی کوئی کاروبار شروع ہوتا ہے تو کچھ مہینے کیلئے اس میں سے کچھ اخراجات ہی بڑی مشکل سے پورے کئے جاتے ہیں۔اس کا مطلب یہ نہیں کہ کاروبار چلا نہیں یا چلے گا نہیں بلکہ تھوڑا سا صبر کریں وہ دن نزدیک ہوگا جب آپ کا کاروبار آپ کو اچھی خاصی پرافٹ دینے لگے گا۔



window.adsbygoogle ||

[]).push({});

اپنے گاہک کو پہچانیں

اب وقت آتا ہے اپنے گاہک (Customer/Client)کو پہچاننے کا، آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ آپ کا کاروبار کوئی بھی سروس دے رہا ہے وہ کس کیلئے ہے کیا وہ صرف مرد حضرات کیلئے ہے یا خواتین کے لئے ہے، آپ کے کلائنٹ /گاہک کی عمر کیا ہوگی، یعنی آپ کی سروس کو استعمال کرنے والے لگ بھگ کتنی عمر کے زیادہ ہونے کے چانس ہیں۔ اپنے کاروبار کے کلائنٹ کی لوکیشن اور دلچسپی کا آپ کو جائزہ کرنا ہوگا تبھی آپ اُنہیں وہ چیز یا سروس دے پاؤ گے جو وہ چاہتے ہیں۔

۔ پارٹنر سلیکٹ کریں: (Select your Partner)

اگر آپ کو لگتا ہے کہ جو کاروبار آپ کررہے ہیں اس کا مکمل کام اب آپ اکیلے نہیں سنبھال سکتے اس صورتحال میں ایک بزنس پارٹنر (Business Partner)کو اپنے ساتھ ملائیں اور بزنس پارٹنر ایسا تلاش کریں جو آپ کے متعلقہ کاروبار کے متعلق علم اور تجربہ رکھتا ہو، تاکہ وہ آپ کے ساتھ مل کر اس کاروبار کو سنبھال سکے۔ ویسے بھی ایک سے بھلے دو ہوتے ہیں اور جب ایک وقت میں کاروبار کی ترقی اور خوشحالی کیلئے 2دماغ چل رہے ہوتے ہیں تو کاروبار کافی اچھا پھلتا پھولتا ہے اور آگے بڑھتا ہے۔

۔ ٹیم بنائیں:(Make a Team)

آپ کا کاروبار جب چلنے لگتا ہے بلکہ یوں کہہ لو کے دوڑنے لگتا ہے اور آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو اس کاروبار کو اور اچھے طریقے سے بڑھانا ہے اور اس میں مزید لوگوں کی ضرورت ہے تو آپ کو ایسے مرحلے میں بالکل بھی انتظار نہیں کرنا چاہیے، جلدی سے ٹیم بنائیں اور اُسے اچھے سے سنبھالیں (Manage)کریں۔

ٹیم کی اچھے طریقے سے دیکھ بھال کریں

اگر آپ اچھے لیڈر نہیں ہیں تو آپ کا کاروبار کبھی بھی آگے تک نہیں جاسکتا ہے، آپ کو پہلے اپنے نیچے کام کرنے والوں کے فائدہ کے لئے سوچنا ہے پھر آپ کا فائدہ ہوگا کیونکہ یہ درست ہے کہ کاروبار پر پیسہ آپ کا لگا ہوا ہے لیکن اس کے ساتھ یہ بھی ہرگز نہ بھولیں اگر پیسہ آپ کا ہے تو محنت تو آپ کے نیچے کام کرنے والے سٹاف /ٹیم کی ہوتی ہے اس لئے اُن کے فائدے کیلئے سوچیں تبھی وہ محنت اور دل لگا کرکام کریں گے اور آپ کا کاروبار ترقی کرے گا۔

۔ اپنے کاروبار کی مشہوری (Advertising)کریں

آپ کو کاروبار کی مشہوری (ایڈورٹائزنگ)کیلئے بھی کافی پیسہ لگانا پڑ سکتا ہے اگر آپ کے کاروبار میں Competitionزیادہ ہے۔ اگر بزنس Competitionکم ہے تو ایڈورٹائزنگ اور ترقی کو چھوٹے لیول پر کریں۔مثلاً کاروبار کی مشہوری کیلئے آپ گھروں میں پھینکنے کیلئے اشتہار بنوائیں، فلیکس پرنٹ کروائیں، بینرز بنوائیں، سب سے سستی اور آسان ترین ایڈورٹائزنگ آن لائن بھی کروائیں جیسا کہ فیس بک، ٹوئیٹر، انسٹاگرام، واٹس ایپ، ایس ایم ایس مارکیٹنگ وغیرہ وغیرہ آن لائن ایڈورٹائزنگ آج کے دور میں ہر کاروبار کیلئے ضروری ہے کیونکہ سوشل میڈیا کے ذریعے آپ کو کافی تعداد میں کلائنٹس (گاہک) مل سکتے ہیں
لیکن ایڈورٹائزنگ کاروبار کے شروع میں کرنا بہت ضروری ہے کیونکہ جب تو لوگوں کو آپ کے کاروبار کے بارے میں معلوم نہیں ہوگا تب تک آپ کا کاروبار نہیں چلے گا۔



window.adsbygoogle ||

[]).push({});

 سروس اچھی رکھیں

آپ کو اپنے کاروبار کی سروس اچھی رکھنی ہوگی نہیں تو ایک بار کوئی بھی کلائنٹ (گاہک) آپ کے ساتھ جُڑ جائے گا لیکن وہ زیادہ دیر تک نہیں جُڑ ا رہے گا۔اس لئے اپنی سروس اچھی رکھنا بہت ہی ضروری ہے۔

کوالٹی پر سے دھیان نا ہٹائیں

آپ کے کاروبار کا کوئی بھی پروڈکٹ ہو اپنے کاروبار کی سروس اور پروڈکٹ کی کوالٹی کو ختم نہیں کرنا چاہیے۔مان لیں کہ اگر آپ کا بزنس (کاروبار) کافی اوپر آنے لگا ہے ترقی کرنے لگا ہے تو اپنا دھیان ترقی پر لگا کر کوالٹی سے نہیں ہٹانا چاہیے۔
وہ اس لئے کہ ہوسکتا ہے جو گاہک (کلائنٹ) آپ کے پاس آرہے ہیں وہ آپ کی اچھی کوالٹی اور اچھی سروس کی وجہ سے ہی آرہے ہیں اس لئے کوالٹی پر پوری توجہ دیں اچھی کوالٹی دیں گے تو آپ کا کاروبار مزید ترقی کرے گا۔

 ترقی

کوئی بھی بزنس (کاروبار) ہو، اگر وہ ترقی نہیں کررہا تو وہ ایک کامیاب کاروبار نہیں ہے۔ آپ کے کاروبار میں ہرسال کچھ Percentageمیں بڑھنا ہی چاہیے، آپ کو اپنا ہرسال کے موجودہ مہینے اور پچھلے مہینے کا جائزہ کرنا ہوگا کہ اُس کے مقابلے میں آپ کو پرافٹ ہورہی ہے یا نہیں۔اگر آپ کی پرافٹ گزرے ہوئے مہینے سے زیادہ ہے تو سمجھ لیں کہ آپ ایک کامیاب کاروبار کررہے ہیں۔ اس لئے ہر ماہ اپنے کاروبار کی سیل کو بڑھانے کیلئے کچھ نہ کچھ کرتے رہیں۔
یہ تھے کسی بھی کاروبار (بزنس) کو شروع کرنے کے چند پوائنٹس، اُمید ہے ان پوائنٹس کی مدد سے آپ ایک اچھا اور کامیاب کاروبار شروع کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں